ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سری لنکائی بحریہ نے پکڑا تمل ناڈو کے 12ماہی گیر : وارننگ دے کر کیا رہا

سری لنکائی بحریہ نے پکڑا تمل ناڈو کے 12ماہی گیر : وارننگ دے کر کیا رہا

Tue, 04 Oct 2016 19:30:38  SO Admin   S.O. News Service

پڈوکوٹئی ؍تمل ناڈو، 4 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )سری لنکائی بحریہ نے اپنے آبی علاقے میں مبینہ طور پر داخل ہونے کے معاملے میں تمل ناڈو کے 12ماہی گیروں کو حراست لے لیا، لیکن واننگ دے کر انہیں چھوڑ دیا۔مویشی پروروی محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکر نے بتایا کہ پڈو کوٹئی ضلع کے جیگڈ پٹنم کے رہنے والے ماہی گیر جب دو کشتیوں کے ساتھ سری لنکا کے نیندھنتیو جزیرے کے قریب مچھلی کا شکار کر رہے تھے تب انہیں حراست میں لے لیا گیا اور پوچھ گچھ کے لیے انہیں وہاں کے کنگیسن بندرگاہ لے جایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ حکام نے انہیں سر ی لنکاکے سمندری علاقے میں داخل نہیں ہونے کی وارننگ دے کر آج صبح چھوڑ دیا۔انہوں نے بتایا کہ ماہی گیروں کے آج شام تک واپس کا امکان ہے۔


Share: